کے بارے میں

Sarina کا پیغام مجھے زندگی میں جو بہترین مشورہ ملا، وہ یہ ہے کہ 'تم یہ کر سکتی ہو'۔ جو بہترین مشورہ میں کسی کو دے سکتی ہوں، وہ یہ ہے 'اگر یہ کام ہونا ہے تو یہ مجھ پر منحصر ہے'۔ جذبے سے کام لیں اور خود پر یقین رکھیں - باقی سب کچھ ٹھیک ہو جاۓ گا۔

1979 میں Sarina نے بیک وقت تخلیقی سوچ اور بے بسی کو کام میں لاتے ہوۓ ایک چھوٹا سا ٹائپنگ سکول کھولا جس میں صرف نو طالبعلم تھے۔ گریجویشن پر اس نے تمام طالبعلموں کو نوکریاں دلانے کا وعدہ کیا اور یہ وعدہ پورا کیا۔

کام انجام دینے کی اہلیت ہی Sarina Russo کی خاص پہچان ہے جس کے باعث اس ادارے کو 36 سال سے لوگوں کا اعتماد حاصل ہے۔

آج Sarina Russo Group میں عملے کی تعداد 1000 سے زیادہ ہے اور یہ تعلیم، ملازمت اور تربیت کے میدان میں سرکردہ عالمی ادارہ ہے۔

Sarina Russo Job Access (آسٹریلیا)

پرائیویٹ سیکٹر میں آسٹریلیا کا سب سے بڑا jobactive پرووائیڈر ہے اور یکم جولائی 2015 کو کوئینزلینڈ، وکٹوریا اور نیو ساؤتھ ویلز میں 93 مقامات پر اس کے مراکز کھل رہے ہیں۔

  • jobactive- سنہ 2009 سے جاب سروسز آسٹریلیا کے کانٹریکٹ کے تحت 64000 افراد کو 32700 آجروں کے پاس ملازمت دلائی جا چکی ہے۔
  • معذورافراد کیلئے روزگار کی خدمات - 2006 سے Sarina Russo Job Access معذوریوں میں مبتلا 5300 سے زیادہ افراد کو مدد دے چکی ہے۔
  • New Enterprise Incentive Scheme(نئے کاروباروں کی حوصلہ افزائی کی سکیم) - آسٹریلیا کے سب سے بڑے NEIS پرووائیڈرز میں سے ایک۔ 2009 سے 2940 شرکا کو چھوٹے کاروباروں کیلئے منظور شدہ تربیت اور رہنمائی کی مدد مل چکی ہے۔
  • ہارویسٹ لیبر سروسز - سنہ 2011 سے 3100 زرعی مزدوروں کو روزگار دلایا گیا

Sarina Russo Job Access (برطانیہ)

2009 میں قائم شدہ یہ برطانوی کمپنی روزگار اور تربیت دلانے والا نہایت کامیاب ادارہ ہے جو طویل عرصے سے بیکار لوگوں اور بیروزگاروں کو کام حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ورک پروگرام - ہر سال طویل عرصے سے بیروزگار 2500 افراد کو کام حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس کے نتائج ملک بھر کے تمام اعلی ترین اداروں سے بڑھ کر ہیں۔

تربیتی خدمات - 2013 میں ہم نے 3000 تربیت پانے والے افراد کو روزگار دلانے والی باسند تعلیم و تربیت بہم پہنچائی اور Four Seasons، Intercontintental Hotels اور Servest سمیت بڑے آجروں کیلئے جاۓ کار پر تعلیم و تربیت میں مدد دی۔

Sarina Russo Apprenticeships

آسٹریلیا کے سب سے بڑے اپرنٹس شپ کے مراکز میں سے ہے جو برسبین، میلبرن، جیلانگ اور ایڈیلیڈ میں خدمات فراہم کر رہا ہے۔ سنہ 2006 سے 132000 سے زیادہ افراد کو ہنرمندانہ اور دفتری شعبوں میں 42000 سے زیادہ آجروں کے پاس تربیتی ملازمتیں دلا چکا ہے۔

Sarina Russo Recruitment

ابتدائی سطح کے عملے سے لے کر سینیئر انتظامی عہدیداروں تک مستقل، عارضی اور کانٹریکٹ پر ملازمتوں کیلئے اعلی معیار رکھنے امیدوار فراہم کرتا ہے۔

Sarina Russo Institute

Sarina Russo Institute(SRI) ایک رجسٹرڈ تعلیمی ادارہ ہے جو ہر سال 10000 سے زیادہ آسٹریلین اور بین الاقوامی طالبعلموں کو پیشہ ورانہ تعلیم اور انگلش زبان کے کورس فراہم کرتا ہے۔ SRI انڈسٹری کو پیش نظر رکھنے والی باسند اور بلاسند تربیت فراہم کرتا ہے نیز مینٹورنگ (تجربہ کار افراد کی جانب سے رہنمائی) اور ملازمتیں دلانے کی خدمات فراہم کرتا ہے جو انڈسٹری کو درکار مہارتوں کی ضروریات پوری کرتی ہیں۔ SRI صارفین کے منتخب پروگراموں کیلئے پری کوالیفائیڈ سپلائر(PQS) کی حیثیت رکھتا ہے اور کوئینزلینڈ میں کوئینزلینڈ سٹیٹ کے سرٹیفکیٹ 3 گارنٹی پروگرام سمیت دفتری اور ہنرمندانہ شعبوں میں تربیتی ملازمتیں فراہم کرتا ہے۔

جیمز کک یونیورسٹی برسبین

جیمز کک یونیورسٹی برسبین (JCUB) یونیورسٹی اور Russo Higher Education Pty Ltd کے درمیان ایک انتظامی معاہدے کے تحت متعدد پروگرام فراہم کرتی ہے۔ مارچ 2006 سے 88 ممالک سے تعلق رکھنے والے 5100 سے زیادہ طالبعلم فاؤنڈیشن، ڈپلوما، انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگراموں کی تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ ان کورسوں میں اکاؤنٹنگ، مینیجریل اکاؤنٹنگ، فنانس، بزنس انفارمیٹکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ای بزنس، ٹؤرزم، ضیافت، انسانی وسائل، بزنس ایڈمنسٹریشن، مارکیٹنگ، مینیجمنٹ، کاروبار کے آغاز، انٹرنیشنل بزنس اور کامرس کے کورس شامل ہیں۔

Joblinx

خصوصی مہارت رکھنے والی ریکروٹمنٹ ایجنسی جو طالبعلموں کو کام کا تجربہ، انٹرن شپ (ابتدائی ملازمت)، پارٹ ٹائم اور فل ٹائم روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔

VOICE- ماہرین نفسیات اور ان کے ساتھ کام کرنے والے پیشہ ور افراد

Voice Psychologists & Allied Professionals (ماہرین نفسیات اور ان کے ساتھ کام کرنے والے پیشہ ور افراد کی تنظیم) روزگار کے متلاشیوں اور آجروں دونوں کیلئے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے بہت سے مختلف قسموں کے جائزے، امدادی تدابیر اور تربیتی پروگرام استعمال کرتی ہے۔ سنہ 2008 سے ملازمت کے متلاشی نہایت کمزور حیثیت کے افراد کیلئے 11000 معیاری کلینکل جائزے انجام دیے جا چکے ہیں۔

Sarina Russo White House

کمرشل صفائی اور دیکھ بھال کا بزنس جو پانچ اصولوں پر قائم ہے - درست گفت و شنید، درست نگرانی کا نظام، درست اوقات۔ درست عملہ اور درست سازوسامان اور مواد۔

تصورات اور اقدار

دیانتداری - تمام معاملات کو اخلاقی، قانونی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دینا

خدمات کی انجام دہی - اپنے وعدے پورے کرنے اور توقعات سے بڑھ کر نتائج دکھانے کے ذریعے صارفین کو اعلی ترین معیار کی خدمات مہیا کرنا

اعتماد اور احترام - اعتماد، احترام اور شفاف گفت و شنید کی بنیاد پر تعلقات کی تعمیر

ٹیم ورک - ٹیم ورک، شرکت کار اور دوسروں کی مدد کو کامیابی کے کلیدی اسباب کے طور پر قبول کرنا

برداشت - ایک متنوع اور برداشت کی حامل افرادی قوت کیلئے اسباب اور مدد مہیا کرنا

حفاظت - کام کا محفوظ ماحول فراہم کرنا جو امتیازی سلوک، آزار پہنچانے، حادثات اور نقصان سے پاک ہو

بہتری - اختراعیت اور تخلیقی سوچ کے ذریعے لگاتار بہتری کیلئے جدوجہد

طاقت عطا کرنا - حمایت اور حوصلہ افزائی کے ماحول میں اپنی ذمہ داری تسلیم کرنا اور جوابدہ ہونا

ترقی اور انعام - اجیروں کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کے بھرپور استعمال کیلئے تیار کرنا اور انعام دینا

خوشی منانا - کاروباری اور ذاتی کامیابیوں سے لطف اندوز ہونا اور ان کی خوشی منانا