اپرنٹس یا ٹرینی بننا

اگر آپ سکول کے طالبعلم ہیں، افرادی قوت میں دوبارہ شامل ہو رہے ہیں یا اپنا کیریئر بدلنا چاہتے ہیں تو Sarina Russo آپ کو 600 سے زیادہ کوالیفیکیشنز کے بارے میں بہترین مشورہ دے سکتی ہے۔

اپرنٹس کے طور پر رجسٹر کریں

آپ کیلئے اپرنٹس شپ / ٹرینی شپ کا راستہ

آپ اپرنٹس بننا چاہتے ہیں، آپ اس منزل پرکیسے پہنچ سکتے ہیں؟

ان سادہ مراحل سے اپنی کوالیفیکیشنز کا آغاز کریں:

  1. 600 سے زیادہ کوالیفیکیشنز کے بارے میں مشورے کیلئے Sarina Russo سے رابطہ کریں
  2. Sarina Russo آپ کے دستخط کرنے کیلئے ایک ٹریننگ کانٹریکٹ کا انتظام کرے گی اور پھر آپ اپنے آجر کے ساتھ انڈکشن (تعارفی ہدایات) مکمل کریں گے۔
  3. Sarina Russo آپ کیلئے آپکی رجسٹرڈ ٹریننگ آرگنائزیشن (RTO) سے رابطہ کرے گی
  4. سٹیٹ ٹریننگ اتھارٹی(STA) کے ساتھ اپنی تفصیلات رجسٹر کریں
  5. آپ کی STA آپ کو ایک تصدیقی خط بھیجے گی کہ آپ کی اپرنٹس شپ رجسٹر کر لی گئی ہے
  6. آپ اور آپ کا آجر یہ یقینی بنانے کے پابند ہیں کہ آپ اپنی منتخب کردہ RTO میں داخل ہوں۔ ہو سکتا ہے آپ کو بطور طالبعلم داخلے کی فیس دینی پڑے
  7. اپنی تربیت شروع کریں
  8. 6 - 7 مہینے بعد آپ ایک کلیم فارم پر دستخط کر کے تصدیق کریں گے کہ آپ اور آپ کا آجر متعلقہ تربیت انجام دے رہے ہیں اور آپ وہ تمام ترغیبات حاصل کر رہے ہیں جن کیلئے آپ اہل ہیں
  9. 6 - 7 مہینے بعد Sarina Russo آپ سے رابطہ کر کے آپ کی پیش رفت چیک کرے گی
  10. اپنی تربیت جاری رکھیں
  11. بارہ مہینوں اور چوبیس مہینوں کے سنگ میل پر Sarina Russo آپ سے رابطہ کر کے یقینی بناۓ گی کہ تمام معاملات درست چل رہے ہیں

زبردست کیریئر کی مہارتیں حاصل کرنے کی اجرت پائیں، Sarina Russo سے رابطہ کریں۔

آج ہی اپنی اپرنٹس شپ یا ٹرینی شپ شروع کریں