مالی ترغیبات اور الاؤنس

ہنرمندانہ پیشوں کیلئے امدادی قرض Trade Support Loan (TSL)

ان آسٹریلین اپرنٹسز (ہنرمندانہ شعبوں میں تربیتی ملازمت کرنے والوں) کو دیا جانے والا قابل واپسی قرض ہے جو ٹریڈ سپّورٹ کے قرضوں کی ترجیحی فہرست میں مذکور ہنرمندانہ کام کر رہے ہیں۔

4 سال کی مدت یا اپرنٹس شپ کی مدت کیلئے 20000 ڈالر تک کا قرض

یوتھ الاؤنس، Austudy اور ABSTUDY

آسٹریلین اپرنٹسز حکومت کی جانب سے مزید مدد حاصل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں جس کا انحصار انکے والدین کی اور ان کی ذاتی آمدنی کے ٹیسٹوں پر ہے۔ رقم درخواست کے وقت بتائی جاتی ہے۔

گھر سے دور رہائش کا الاؤنس

اہل افراد کو آسٹریلین اپرنٹس شپ برقرار رکھنے یا شروع کرنے میں مدد دیتا ہے، اگر وہ پہلی مرتبہ اپنے والدین یا قانونی سرپرست کے گھر سے دور منتقل ہوۓ ہوں۔

پہلے سال 77.17 ڈالر فی ہفتہ
دوسرے سال 38.59 ڈالر فی ہفتہ
تیسرے سال 25 ڈالر فی ہفتہ

آسٹریلین اپرنٹسزکے آجروں کو معذور امیدواروں کیلئے ملنے والی مالی ترغیب

معذور آسٹریلین اپرنٹس کی اجرت کیلئے مدد - Disabled Australian Apprentice Wage Support (DAAWS)

ان آجروں کیلئے دستیاب ہے جو کسی معذوری میں مبتلا آسٹریلین اپرنٹس کو تربیتی ملازمت دیں۔ ہر ملازمت کے حالات کے لحاظ سے ایک شرح طے ہے۔104.30 ڈالر فی ہفتہ تک۔

ایمپلائمنٹ اسسٹنس فنڈ

ایمپلائمنٹ اسسٹنس فنڈ معذوری اور ذہنی صحت کے مسئلے میں مبتلا لوگوں کو مالی مدد فراہم کر کے اس سلسلے میں مدد کرتا ہے کہ اگر وہ نئی ملازمت شروع کر رہے ہوں یا اس وقت کام کر رہے ہوں تو کام سے متعلقہ کئی طرح کی موزوں تبدیلیاں اور خدمات حاصل کرنے کا خرچ پورا کر سکیں، اسی طرح یہ ان لوگوں کے کام بھی آتا ہے جنہیں کام تلاش کرنے اور کام کی تیاری کرنے کیلئے مدد کی ضرورت ہو۔ 5000 ڈالر تک۔

ٹیوٹر (معلم)، انٹرپریٹر (ترجمان) اور مینٹور (تجربہ کار رہنما) کیلئے مدد

آپ کی SRTO یا RTO کو ٹیوٹر، انٹرپریٹر اور مینٹور کی خدمات کیلئے مالی مدد دی جاتی ہے۔ سالانہ 5000 ڈالر تک۔

اپرنٹس کے طور پر رجسٹر کریں

تمام مالی ترغیبات اور الاؤنسوں کیلئے اہلیت کے تقاضے واجب ہیں۔ آسٹریلین حکومت اور سٹیٹ گورنمنٹ کی جانب سے مالی ترغیبات اور الاؤنسوں میں کسی بھی وقت پیشگی اطلاع کے بغیر تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ تمام مالی ترغیبات کا دعوی کرنے کیلئے 12 مہینے کی مدت مقرر ہے جو مالی ترغیب کی رقم مہیا کیے جانے کی تاریخ سے شروع ہوتی ہے۔