درست مشورہ

 Sarina Russo آپ کو اپرنٹس شپ یا ٹرینی شپ ملنے سے لے کراس کی تکمیل تک تمام وقت مدد فراہم کرتی ہے۔

اگر آپ کو کوئی مشورہ درکار ہے یا آپ کو کام پر مسائل ہیں تو فوری طور پر ہم سے رابطہ کریں۔

وہ مدد حاصل کریں جس کی آپ کو ضرورت ہے

Apprentice working in motorcycle shop

آپ کا معاہدہ

آپ اپنی اپرنٹس شپ یا ٹرینی شپ کے سلسلے میں ایک باقاعدہ معاہدہ کریں گے (ٹریننگ کانٹریکٹ)۔ اس کانٹریکٹ میں یہ معاملات شامل ہوں گے:

  • کام کی ذمہ داریاں پوری کرنے کا عہد
  • تربیت کی ذمہ داریاں پوری کرنے کا عہد

کام کی ذمہ داریاں پوری کرنے کا عہد

اپنی کام کی ذمہ داریاں پوری کرنے کا عہد نبھانے کیلئے ضروری ہے کہ آپ:

  • پیشہ ورانہ اور بااخلاق انداز میں کام پر حاضر ہوں اور آجر کی ضروریات کے مطابق کام کریں
  • جاۓ کار کی عمارت، سامان اور وسائل کا خیال رکھیں
  • جاۓ کار پر دوسرے اپرنٹسز اور اجیروں کے حقوق کا خیال رکھیں
  • رازاداری برقرار رکھیں - آجر سے ملنے والی معلومات رازدارانہ ہوتی ہیں اور آجر کی اجازت کے بغیر یہ معلومات کسی اور کو دینا منع ہے
  • اگر آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے تو اپنے والد/والدہ یا سرپرست سے اجازت حاصل کریں

تربیت کی ذمہ داریاں پوری کرنے کا عہد

اپنی تربیت کی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ:

  • ٹریننگ پلان میں واضح کی گئی اہلیتیں حاصل کرنے کیلئے تمام معقول کوششیں کریں اور مطلوبہ تربیت اور جانچ پوری کریں
  • ٹریننگ پلان تشکیل دینے میں شریک ہوں
  • تربیتی سیشنوں یا جاۓ کار کی نگرانی کے تحت سرگرمیوں میں حاضر ہوں اور سیکھنے کے مواقع سے استفادہ کریں
  • تربیت کا ریکارڈ رکھیں جیسے ٹریننگ ریکارڈ بک میں

تنخواہ اور مالی ترغیبات

آپ کی اپرنٹس شپ کے ابتدائی سالوں میں آپ کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے آسٹریلین حکومت Australian Apprenticeships Incentives Program کے تحت مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

آجر کے فرائض

آپ کے ٹریننگ کانٹریکٹ اور پلان کے دوران آپ کے آجر کیلئے ضروری ہے کہ وہ:

  • آپ کو کام کی تربیت دے
  • جاۓ کار پر آپ کی مناسب نگرانی کرے
  • آپ کو مطلوبہ تربیت میں شریک ہونے کا موقع دے
  • آپ تربیت فراہم کرنے والے ادارے میں جو وقت تربیت حاصل کرنے میں لگائیں، آپ کو اس کی اجرت دے (سکول کے ذریعے فراہم کی جانے والی اپرنٹس شپ کے علاوہ)

اجرت اور شرائط

Sarina Russo کا مشورہ ہے کہ اپرنٹس شپ یا ٹرینی شپ کی اجرت اور حقوق کے بارے میں معلوم کرنے کیلئے آپ 131394 پر فیئر ورک انفو لائن سے رابطہ کریں۔

اپرنٹسز اور ٹرینیز کیلئے اجرت

عام طور پر آپ کی اجرت ایک ہنرمند شخص یا بالغ کی اجرت کے ایک فیصدی حصے کے طور پر طے کی جاتی ہے جس کا انحصار اپرنٹس شپ یا ٹرینی شپ میں آپ کے سال یا سطح پر ہے۔ اجرت کے درجات میں آگے بڑھنے کا فیصلہ اہلیتوں کے حصول کی بنیاد پر، ایک مدت (جیسے 1 سال) گزر جانے کی بنیاد پر، یا ان دونوں کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

اگر آپ پہلے ہی کسی اور آجر کے ساتھ اپنی اپرنٹس شپ یا ٹرینی شپ کا کچھ حصہ مکمل کر چکے ہیں (یا کوئی متعلقہ پری ووکیشنل کورس کر چکے ہیں) تو ہو سکتا ہے آپ کو اپنی اہلیتوں کیلئے اور اپرنٹس یا ٹرینی کے طور پر ملازم رہنے کے عرصے کیلئے کریڈٹ کا حق حاصل ہو۔ کچھ شعبوں میں بالغ اپرنٹسز اور ٹرینیز کیلئے کم از کم اجرت مقررہوتی ہے۔ مختلف شعبوں میں اس لحاظ سے فرق بھی ہو سکتا ہے کہ ایک اپرنٹس یا ٹرینی کو کس عمر سے بالغ تصور کیا جاتا ہے۔

Wages for school-based apprentices and trainees

آپ کو، متعلقہ ایوارڈ یا ايگریمنٹ پر منحصر، اجرت کیلئے اپنے مخصوص انتظامات کروانے کا حق حاصل ہے۔

Being paid for attending off-the-job training

یہ ضروری ہے کہ اپرنٹسز اور ٹرینیز کو کام سے دور تربیت پر جانے کیلئے اجرت کھوۓ بغیر کام سے چھٹی ملے۔ کئی صورتوں میں آپ کو کام سے دور تربیت پر گزرنے والے تمام وقت کیلئے اجرت کا حق حاصل ہوتا ہے، قطع نظر اس کے کہ یہ تربیت کب اور کہاں ہوتی ہے (حتی کہ کچھ صورتوں میں گھر پر تربیت بھی ممکن ہے)۔

Entitlements

اپرنٹسز اور ٹرینیز کے حقوق متعلقہ ایوارڈ یا ايگریمنٹ کی رو سے فراہم ہوتے ہیں۔ حقوق میں کام کے اوقات، اوور ٹائم، پینلٹی ریٹس (غیر معمولی اوقات میں کام کی زائد اجرت)، الاؤنس (مثلا" اوزاروں کیلئے الاؤنس)، رخصت اور ملازمت ختم کرنا شامل ہے۔

کچھ صورتوں میں سکول کے ذریعے کام کرنے والے اپرنٹسز اور ٹرینیز کو اجرت کے ساتھ رخصت کا حق حاصل نہیں ہوتا لیکن انہیں اس کی تلافی کے طور پر تنخواہ میں اضافی رقم ملتی ہے۔ کچھ دوسری صورتوں میں انہیں رخصت کے نہایت کم حقوق کی ایک نسبتی شرح کا حق حاصل ہوتا ہے۔

آجر کی عارضی عدم دستیابی

اگر آپ کا آجر عارضی طور پر تربیت فراہم کرنے کے قابل نہ ہو تو آپ کی سٹیٹ ٹریننگ اتھارٹی مندرجہ ذیل طریقوں سے مدد فراہم کر سکتی ہے:

  • کسی اور میزبان آجر کے یہاں کام کا بندوبست، اگر آپ کو گروپ ٹریننگ آرگنائزیشن کے ذریعے ملازم رکھا گیا ہو۔ آپ کو زیادہ سے زیادہ چھ مہینوں کیلئے کسی اور آجر کے پاس عارضی طور پر رکھوایا جا سکتا ہے۔ کام کی یہ مدت ختم ہونے کے بعد آپ کا اپنے اصل آجر کے پاس لوٹنا ضروری ہوتا ہے۔
  • فل ٹائم بنیاد پر آپ کے ٹریننگ پرووائیڈر کے یہاں کام سے دور تربیت کیلئے حاضر ہونے کا انتظام
  • سالانہ رخصت کا انتظام (اگر اس کا اطلاق ہو تو)

آپ کا آجر تب تک عارضی طور پر اپرنٹس شپ / ٹرینی شپ کو روکنے کی درخواست دے سکتا ہے جب تک اس کی تربیت دینے کی اہلیت بہتر نہ ہو جاۓ۔ یہ بنیادی طور پر بغیر تنخواہ کے رخصت ہوتی ہے جس میں آپ کو کام کے پورے ہفتے سے کم اوقات کیلئے ملازم رکھنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے آپ اپرنٹس شپ / ٹرینی شپ روکے جانے کے عرصے میں غیر متعلقہ کام بھی کر سکیں۔ روکے جانے کا زیادہ سے زیادہ عرصہ 30 دن ہے۔ آخری راستے کے طور پر آپ کی اپرنٹس شپ منسوخ کرنے پر غور کرنا ضروری ہو سکتا ہے۔

کارکنوں کا احتجاجی اقدام

کامن ویلتھ فیئر ورک ایکٹ 2009 میں اپرنٹسز اور ٹرینیز کو اجیر سمجھا گیا ہے۔ آپ یہ فیصلہ کرنے کیلئے آزاد ہیں کہ آيا آپ یونین کے رکن بنیں گے یا نہیں اور آیا آپ کارکنوں کے قانونی احتجاجی اقدام میں شریک ہوں گے یا نہیں۔

وہ مدد حاصل کریں جس کی آپ کو ضرورت ہے

اگر آپ کو جاۓ کار کے کسی بھی معاملے میں مشورے کی ضرورت ہو تو فوری طور پر Sarina Russo کے نمائندے سے بات کریں۔

رابطہ کریں