ملازمت رسائی Sarina Russo

خود اختیار حاصل کریں!

Sarina Russo Job Access ٹیم آپ کو ملازمت حاصل کرنے کیلئے درکار مہارتیں پیدا کرنے کیلئے، اس ملازمت میں پھلنے پھولنے کیلئے اور اس ملازمت کو ایک کامیاب کیریئر بنانے کیلئے آپ کی مدد کرتی ہے۔

Become a jobseeker

خصوصی jobactive خدمات

Service delivery plan

اپنی اگلی ملازمت تلاش کریں

چاہے آپ کے حالات کیسے ہی ہوں، Sarina Russo Job Access آپ کو وہ جوش، شوق اور اعتماد دلانے کا ہدف رکھتی ہے جس سے آپ کو مطلوبہ ملازمت مل جاۓ۔

کام پر واپسی کا منصوبہ

مدد کے ان طریقوں سے کام پر واپس جائیں:

  • ایک فرد کیلئے ایک صلاح کار کی مدد
  • ذاتی ترقی جس میں حوصلہ بڑھانا، تعلیم و تجربے کی فہرست وسیع کرنا، انٹرویو کی مہارتیں اور اپنی شخصیت کو پیش کرنے کی تجاویز شامل ہیں
  • مہارتوں کی شناخت
  • زندگی کی مہارتوں کی تربیت اور کیریئر کیلئے ماہرانہ مشورہ
  • ماہرین نفسیات اور ان کے ساتھ کام کرنے والے طبی پیشہ ور افراد کی جانب سے خصوصی مدد تک رسائی
  • معذور افراد کیلئے روزگار کے خصوصی پروگرام اور خدمات
  • ملازمت کیلئے تیار ہونے کی تربیت اور شارٹ کورسز یا سرٹیفکیٹ کورسز تک رسائی
  • ہمارے دفتر میں ملازمت کی تلاش کی سہولتوں تک رسائی جس میں براڈبینڈ انٹرنیٹ کی سہولت، جدید کمپیوٹر، ٹیلیفون، پرنٹنگ اور فوٹو کاپی کی سہولتیں نیز خالی اسامیوں کے اشتہار بھی شامل ہیں۔

مطلوبہ ملازمت حاصل کریں

Sarina Russo Job Access ان معاملات میں آپ کی مدد کرے گی:

  • کام کے تجربے کے مواقع
  • مقامی آجروں کے روبرو آپ کی مہارتوں کو مارکیٹ کرنا
  • مقامی خالی اسامیوں کے لنکس
  • آجروں کو تربیت میں مدد کیلئے گرانٹ پیش کرنا
  • دوبارہ کام شروع کرنے کے اخراجات جیسے بوٹ، کپڑے اور ملازمت کے انٹرویو اور کام پر جانے کیلئے کرایہ
  • ملازمت کا حصول

ملازمت برقرار رکھنا

یہ یقینی بنانے کیلئے آپ کی نئی ملازمت برقرار رہے، ہم:

  • باقاعدگی سے فون کر کے رابطہ رکھتے ہیں
  • آپ کی جاۓ کار پر آتے ہیں
  • آپ سے اور آپ کے آجر سے ملاقات کر کے یہ یقینی بناتے ہیں کہ آپ کام پر درپیش چیلنجوں سے بخوبی نبٹیں

کام پر ترقی کرنا

  • ہم جاۓ کار کیلئے تربیتی کورسوں کا ایک وسیع پیکیج پیش کر کے آپ کے کیریئر کی ترقی میں مدد کرتے ہیں