پختہ عمر کے افراد کیلئے روزگار کی خدمات

آپ کے پاس اپنی ملازمت میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے تجربہ، علم اور مہارتیں ہیں۔

ہم اس مقصد کیلئے آپ کی مدد کرتے ہیں کہ آجر جوان کارکنوں کو ترجیح نہ دیں۔

کال 13 15 59

Mature age employee

آپ کی صلاحیتوں کو مارکیٹ میں لانا

  • آپ کے پاس ایسی کونسی مہارتیں ہیں جنہیں ایک نئے پیشے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
  • کیا آپ کی مہارتوں اور تجربے سے ایک آجر کو فائدہ ہو سکتا ہے؟
  • کیا آپ کی شخصیت سے ایک جدید پیشہ ور شخص کا تاثر ملتا ہے؟
  • کیا آپ جدید ترین ٹیکنالوجی سے واقف رہتے ہیں؟
  • کیا آپ نئے خیالات قبول کرنے کیلئے راضی ہیں؟
  • کیا آپ اپنے سے کم عمر کے ساتھی کارکن کی جانب سے تعمیری تبصرے سننے کیلئے راضی ہیں؟

Sarina Russo آپ کو ملازمت کی تلاش، انٹرویو ٹیکنیکس اور درست ملازمت کیلئے اپنی مہارتوں میں بھرپور اضافے کی خاطر رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ اپنی عمر اور تجربے کو ایک فائدہ مند خوبی سمجھتے ہیں تو یہ ایسی ہی خوبی ثابت ہو گی۔