والدین کا کام پر لوٹنا

جب آپ بچوں اور گھر کو سنبھالتے ہوں تو آپ کو پہلے ہی پتہ ہوتا ہے کہ لوگوں کے ساتھ کیسے واسطہ رکھنا چاہیئے؛ اپنے وقت کو کیسے منظم کرنا چاہیئے؛ مذاکرات کیسے کرنے چاہیئں اور دباؤ پیدا کرنے والے حالات میں کیسے پرسکون رہنا چاہیئے۔

بچوں کی پرورش کی یہ مہارتیں زبردست مہارتیں ہیں اور ان سب کو جاۓ کار پر استعمال کیا جا سکتا ہے!

کال 13 15 59

Happy lady with the kids

اپنی مہارتوں کو تصرف میں لائیں

Sarina Russo بچوں کی پرورش کی مہارتوں کو سمجھتی ہے اور آپ کے ساتھ مل کر ان معاملات میں کام کرے گی:

  • آپ کے علاقے میں بچوں کی نگہداشت کی سہولتیں تلاش کرنا
  • آپ کی تعلیم و تجربے کے جائزے میں تازہ تبدیلیاں کرنا اور انٹرویو کی نئی ٹیکنیکس سیکھنا
  • ملازمت کی تیاری اور مہارتوں کے مفت کورسوں تک رسائی
  • آپ کے اعتماد میں اضافہ اور کام کیلئے بہتر تیار کرنا
  • آپ کو ایسے آجروں کے یہاں ملازمت دلوانا جو گھریلو ضرورتوں کا احساس رکھتے ہیں

کام پر لوٹنا کیریئر بنانےاوراپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے تحفظ فراہم کرنے کا موقع ہوتا ہے۔